جموں،24؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جموں میں بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف)نے پگروال سیکٹر میں ایک پاکستانی در انداز کو مار گرایا۔بی ایس ایف کے مطابق ،دیر رات بین الاقوامی سرحد پر باڑ کے پاس خود کو چادر سے لپیٹے ایک شخص آ پہنچا، للکارنے پر جب اس کی حرکت مشتبہ معلوم ہوئی ، تو اس پر جوانوں نے فائرنگ کر دی، ہلاک ہوئے در انداز کی عمر 40-45سال کے درمیان ہے۔وہیں دوسری طرف کٹھوعہ کی بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف جوانوں نے ایک پاکستانی شخص کو گرفتار کیا ہے جو سرحد پر مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا، 45سالہ اظہر ذہنی طور پر معذور لگتا ہے۔غورطلب ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر ویسے ہی پہلے سی کشیدگی ہے، ہر وقت سرحد پار سے دہشت گرد دراندازی کی تاک میں لگے رہتے ہیں،ایسے میں سرحد پر تعینات جوان پوری مستعدی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، تاکہ دہشت گرد دراندازی نہ کرسکیں ۔